سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

ماہ شعبان المعظم کا چاند: سعودی ماہر نے اہم پیشن گوئی کردی

اسلام آباد: سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق یکم ذوالحج دو اگست 2019 کو (آج) ہے۔ اس طرح حج کا رکن اعظم ہفتہ دس اگست کو ادا کیا جائے گا جب کہ گیارہ اگست کو عیدا لاضحی منائی جائے گی۔

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت جمعہ (آج) ہوگا۔ اجلاس بعد نماز عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو گا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ذوالحج کا چاند دکھائی دینے کی پیشن گوئی کی جا چکی ہے جس کے معنی یہ ہوئے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 12 اگست 2019 کو ہو گی۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے مطابق بھی عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہو گی۔


متعلقہ خبریں