حزب اختلاف نے سینیٹرز سے حلف کے لیے اجلاس طلب کرلیا؟

حزب اختلاف نے سینیٹرز سے حلف کے لیے اجلاس طلب کرلیا؟

اسلام آباد: چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کردہ تحاریک عدم پر رائے شماری میں جب صرف چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں تو حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتوں نے اپنے سینیٹرز کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ مشترکہ حزب اختلاف کے طلب کردہ اجلاس میں جہاں حکمت عملی طے کی جائے گی وہیں جماعتی حکمت عملیوں کے تحت رائے شماری پر سینیٹرز سے حلف بھی لیے جانے کا امکان ہے۔

سینیٹ انتخاب: کوئی جیتے یا ہارے، جمہوریت کمزور ہوگی! شیخ رشید

حزب اختلاف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور بزرگ سینیٹر راجہ ظفرالحق کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایوان بالا (سینیٹ) کے ارکین کو رائے شماری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ ایک بھی ووٹ ضائع ہونے کا احتمال نہ رہے۔

چیئرمین سینیٹ کے خلاف رائے شماری، نئی تاریخ رقم کرے گی

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس سے ایک گھنٹہ قبل دوپہر ایک بجے طلب کردہ اجلاس میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کو لازمی طور پر شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آچکا ہے کہ انہیں ایوان بالا میں 64 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں