چوہدری شوگر ملز کیس،مریم نواز نیب میں پیشی کے بعد واپس روانہ

ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے ؟ مریم نواز

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں آج  قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے چوہدری شوگر ملز کیس کے حوالے سے 45 منٹ تک مریم نواز سے پوچھ گچھ کی۔

نیب نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن نواز، حسین نواز کے علاوہ عباس شریف کے بیٹے عبدالعریز کو بھی طلب کر رکھا  تھا تاہم بیرون  ملک  ہونے  کے  باعث وہ پیش نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق  طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر ملز میں شئیر ہولڈرز ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

نیب کا الزام ہے کہ 2016 میں رمضان شوگر مل کیلئے قومی خزانے سے ساڑھے 21 کروڑ روپے کی لاگت سے دریائے چناب پرایک کلومیٹرطویل پل اور20 کلومیٹرسڑک بنائی گئی۔

نیب پراسیکیوٹرکے مطابق فنڈزکےاجرا میں شہبازشریف نے اپنےاختیارات کا ناجائزا ستعمال کیا۔ محکمہ نے انکوائری سات جولائی کو شروع کی تھی اور مل کے دوافراد نےاعتراف جرم بھی کیا ہے۔

نیب لاہور نے معاملے پرحمزہ شہباز اورسلمان شہبازکو بھی طلب کیا تھا،حمزہ شہبازنے اپنا جواب جمع کروا دیا تھا جبکہ سلمان شہبازلندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ چنیوٹ میں واقع رمضان شوگرملز 1992 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس کا شمارملک کی بڑی شوگر ملزمیں ہوتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں