ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے سوموار کے روز سندھ (میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی، شہید بینظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن)میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جبکہ قلات، سبی، نصیر آباد،مکران، لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد، بہاولپور، راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں  جبکہ ساہیوال، ژوب ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پش گوئی کی گئی ہے۔

سوموار سے منگل کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے جبکہ قلات، سبی، ژوب ڈویژن میں مقامی دریاوٰں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوئٹہ، ژوب ڈویژن ،کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان  میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش حافظ آباد 44، گوجرانوالہ 38، لاہور(ائیرپورٹ26، سٹی 24)، سیالکوٹ(ائیرپورٹ14، سٹی 08)، جہلم 11، ناروال، گجرات 09، قصور 08،  اسلام آباد(زیرو پوائینٹ 05)، ساہیوال، خانیوال 04،مری 03،بہاولنگر 02، اوکاڑہ، نورپورتھل 01، سیدو شریف 67، مالم جبہ 26، بالاکوٹ 21، پٹن 12، کاکول 10، دیر (زیریں 28، بالائ ی05)، کالام،چراٹ 02، دروش 01، مظفرآباد (سٹی 30، ائیرپورٹ 25)، کوٹلی 28، راولاکوٹ 10،گڑھی دوپٹہ 03،  ژوب 29، بارکھان 21،بگروٹ 11، بونجی 07، گوپس 05، گلگت  اور استور  میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 


متعلقہ خبریں