میر حاصل خان بزنجو نے حکومتی وفد سے معذرت کرلی ہے


 چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومتی کوششیں بارآور ہوتی نظر نہیں آرہیں۔  میر حاصل خان بزنجو نے حکومتی وفد سے معذرت کرلی ہے۔ 

ذرائع کا کا کہناہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات کی ۔

ذرائع کا کہا ہے کہ میر حاصل خان بزنجو نے حکومتی وفد کو جواب دیاہے کہ ان  پر رہبر کمیٹی اور ان کے قائدین نے اعتماد کیا ہے۔ یہ فیصلہ پوری اپوزیشن کا ہے میرا نہیں  ہے اس لیے آپ کی درخواست پر عملدرآمد ان کے لیے کسی طور ممکن نہیں ہے۔

حاصل بزنجو سے ملاقات کے بعد سینیٹر شبلی فراز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو بھی کی ۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ میر حاصل بزنجو سے ملاقات کیسی رہی؟

اس پر شبلی فراز نے جواب دیا کہ انکی حاصل بزنجو سے ملاقات فرسٹ کلاس رہی، حاصل بزنجو کے سامنے اپنا کیس پیش کیا ہے،ایوان کے تقدس اور روایات کی بات کی ہے،بزنجو صاحب متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔ حاصل بزنجو نے بھی اظہار کیا کہ ایسا پہلے نہیں ہوا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو سے ہم نے سینیٹ کے وقار کو برقراررکھنے کے لیے درخواست کی ہے،ہم نے اپنا کیس ان کے سامنے رکھا ہے، حاصل بزنجو تجربہ کار سیاست دان ہیں،ہم سمجھتے ہیں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے غلط بیانی کی توقع نہیں تھی ،ہم نے مولانا فضل الرحمان سے ووٹ نہیں مانگا تھا،ہم نے کہا تھا کہ جو ماحول خراب ہورہا ہے اس میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن سینیٹ اجلاس منسوخ کروانے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، شبلی فراز


متعلقہ خبریں