مریض پر توجہ کیوں نہیں دی؟ لواحقین نے ڈاکٹر کی ٹانگ توڑ دی


لاہور:مریض پر توجہ کیوں نہیں دی؟ لواحقین نےنجی اسپتال میں فرائض انجام دینے والے  ڈاکٹر پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑدی ۔ 

نواحی علاقے کوٹ خواجہ سعید  کے نجی اسپتال میں  ایک مریض کو ہارٹ اٹیک کے شبے میں اسپتال لائے اور مبینہ طور پر ڈاکٹرکی طرف سے توجہ نہ ملنے پر لواحقین نے  ڈاکٹرزپر تشدد کیا جس سے وہاں موجود ایک ڈاکٹر کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

مقامی اسپتال کے عملے نے پولیس کو بتایا کہ تین سے چار افراد نے آئی سی یو میں گھس کر ڈاکٹر عمیرکو تشدد کا نشانہ بنایا،لواحقین کے تشدد کے باعث ڈاکٹر عمیر کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

اسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ ہارٹ اٹیک کے شبے میں ایک مریض کو ایمرجنسی میں لایا گیا اسکا بلڈ پریشرکنٹرول نہیں تھا۔ لواحقین مریض کو دوسرے اسپتال ریفر کرانا چاہیتے تھے لیکن مریض کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں تھا۔

ڈاکٹرعمیر  کے مطابق مریض کاآئی سی یو میں علاج کررہا تھا کہ لواحقین نے مجھے پکڑکرتشدد کا نشانہ بنانا  شروع کردیااور اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی ۔ ڈاکٹر کے مطابق مریض کے لواحقین نے اسپتال کی عمارت میں لگے شیشے بھی توڑ دیے ۔

لاہورپولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے اور مریض کے لواحقین سے بیان لینے کی کوشش بھی کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور: ڈاکٹرز نے مریض کی بائیں کے بجائے دائیں ٹانگ کا آپریشن کر دیا


متعلقہ خبریں