پشاور ریپڈ بس منصوبے میں تاخیر، صوبائی وزیر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان مستعفیٰ

پشاور ریپڈ بس منصوبہ (بی آر ٹی) ،ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہونے پر خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اپنی ہی حکومت کے خلاف برس پڑے،صوبائی وزیر مواصلات نے کہاکہ منصوبہ سرکاری محکمے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے حوالے ہوتا تو آج یہ حال نہ ہوتا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر موصلات اکبر ایوب نے پشاور میں اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق پریس کانفرنس کی ۔

ہم نیوز کے سوال پر صوبائی وزیر نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کے نشتر برسا دیےاورکہا کہ  بی آر ٹی منصوبہ اگر سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے ہوتا توآج نتائج  یہ نہ ہوتے جو ہمارے سامنے ہیں بلکہ مختلف ہوتے۔

یہی نہیں صوبائی وزیر نے یہ  انکشاف  بھی کیا کہ بی آر ٹی منصوبہ ہاتھ سے نکلنے پر سی اینڈ ڈبلیو محکمے سے چیف انجنئیر کو بلوایا گیا ہے جو اب احسن طریقے سے منصوبے پر کام کروا رہے ہیں۔

پریس بریفنگ میں صوبائی وزیر نے مزید انکشاف کیا کہ بعض ٹھیکیداروں نے ہیکرز اور محکمے کے ملازمین کے ساتھ ملکر ای بڈنگ اور ای ٹینڈر نظام سے ڈیٹا بھی چوری کیا ہے۔

اکبر ایوب نے کہا کہ ای بڈنگ اور ای ٹینڈر نظام سے ڈیٹا چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور ریپیڈ بس منصوبہ کےپراجیکٹ مینیجمنٹ یونٹ اورمحکمہ ٹرانسپورٹ تنازعہ  کا ڈراپ سین


متعلقہ خبریں