پی ٹی آئی نے 25 جولائی کو یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا

آٹھ مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کا ایم پی اے منتخب | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: مرکز اور دو صوبوں میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 25 جولائی کو  بھرپور یوم تشکر منانے کا اعلان کردیاہے۔ 

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سیف اللہ خان نیازی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ تحریک انصاف انتخابات میں تاریخی فتح اور وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی کامیاب تکمیل پر رب العزت کا شکر ادا کریگی۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوا،25 جولائی کے عام انتخابات میں قوم نے عمران خان کو قیادت کا منصب سونپا، دیانتدار اور ساکھ کی حامل قیادت کے ثمرات عالمی سطح پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ نے ایک ہی جست میں تاریخی کامیابیاں سمیٹی ہیں،انتخابات میں کامیابی اور وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی کامیاب تکمیل پر رب العزت کا شکر ادا کریں گے۔

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر نے کہا کہ یوم تشکر کے موقع پر ملک بھر میں کارکنان شکرانے کے نوافل ادا کریں گےاورہر سطح پر کارکنان مٹھائیاں بھی تقسیم کریں گے۔

سیف اللہ نیازی نے کہا کہ مرکز سے ضلع کی سطح تک تحریک انصاف کے عہدیداران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی یوم تشکر کی تقاریب کا اہتمام کریں گے۔سینٹرز اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز بھی یوم تشکر منانے کا اہتمام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلزپارٹی کا 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا 25جولائی کو مال روڈ لاہور پر جلسہ کرنے کا اعلان

اے این پی کا 25 جولائی سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان، اے پی سی اعلامیہ


متعلقہ خبریں