ناراض کارکن پارٹی امیدواروں کی شکست کا باعث بن گئے، محمود خان


پشاور :گھر کا بھیدی لنکا ڈھائےیہ مثال اس مرتبہ قبائلی اضلاع کے انتخابات میں  پی ٹی آئی کے کارکنوں پر صادق آئی ہے ، پارٹی کے ناراض کارکن کئی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی شکست کا باعث بن گئےہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرناراض کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیاہے۔

پشاورمیں  نیوز کانفرس کے دوران وزیراعلی محمودخان نے قبائلی اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی شکست کا اعتراف کر لیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کئی قبائلی حلقوں میں رنر اپ امیدواروں کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ  بعض حلقوں پرپی ٹی آئی کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے اختلافات کے باعث اپنی پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی کے 107 خیبر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد شفیق پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے کھڑے ہوگئے تھے۔اسی طرح ضلع خیبر کے حلقہ 105 اور 106 پر آزاد حیثت سے کھڑے پی ٹی آئی سے ناراض امیدوار خان شید اور شیر محمد خان رنر اپ رہے اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی شکست کا باعث بنے۔

کے پی کے وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ مہمند،باجوڑ اور کرم میں بھی پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں نے اپنے امیدواروں کی ناکامی میں کردارادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: قبائلی اضلاع میں انتخابات : 5 آزاد اور 5 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب


متعلقہ خبریں