امریکہ کا پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم


واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کےعوام کے درمیان رابطوں میں فروغ کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران مورگن اورٹیکس کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کی تعمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات انتہائی خوش آئند ہیں۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی عوام کے درمیان روابط ترویج ایک ایسا اقدام ہے جس کی امریکہ ہمیشہ سے حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ کرتارپور راہداری پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اتوار کو منعقد ہوا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کرتارپور راہدری کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایات کے مطابق پاکستان کرتارپور راہداری کو بابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن تک فعال کرنا چاہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرتار پور راہدری پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس پراجیکٹ میں گردوارا کملیکس، ایک ٹرمینل اور ایک سڑک کی تعمیر کا تقریبا 70 فی صد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں