مرید عباس قتل، ملزم عاطف کی ڈائری سے اہم ریکارڈ حاصل

مرید عباس قتل، ملزم عاطف کی ڈائری سے اہم ریکارڈ حاصل

فوٹو: فائل


کراچی: پولیس نے اینکر مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کی ذاتی ڈائری سی اہم ریکارڈ حاصل کر لیا۔

پولیس کی جانب سے اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم عاطف زمان کی ذاتی ڈائری سے مزید شواہد حاصل کر لیے، ڈائری میں 38 لوگوں کی شراکت داری سامنے آئی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عاطف زمان کی ڈائری سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا حساب سامنے آیا ہے تاہم تحقیقات ابھی صرف قتل کے واقعہ پر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عاطف لوگوں سے پیسے لیتا اور وہی پیسے دوسروں کو پکڑا دیتا تھا جس سے اس کا سرکل چل رہا تھا تاہم عاطف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں جس سے معاملہ مزید صاف ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: فائرنگ کے واقعات میں نیوز اینکر سمیت چار افراد جاں بحق

طارق دھاریجو نے کہا کہ کیس میں 15 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جس میں عاطف کے دفتر کے ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ عاطف کا ڈرائیور ندیم زیر حراست ہے اور اس کا بھی بیان ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم عاطف سے آج ڈی آئی جی ساؤتھ نے خود سوالات کیے ہیں لیکن ابھی تک عاطف سے سخت سوالات نہیں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اینکر مرید عباس کو ملزم عاطف نے 9 جولائی کو لین دین کے معاملے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں