علی ظفر کا فلم سپر اسٹار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

علی ظفر کا فلم سپر اسٹار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کی فلم سپر اسٹار کے لیے گلوکار و فنکار علی ظفر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مومنہ اینڈ درید فلمز اور ہم فلمز کی نئی فلم سپر اسٹار کے لیے علی ظفر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مومنہ اور درید پروڈکشن کی نئی آنے والی فلم سپر اسٹار کو عید الضحیٰ پر پوری دنیا میں جاری کر دیا جائے گا۔

فلم سپر اسٹار کا پہلا گانا ’بے کراں‘ گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ گانے میں دو پریمیوں کی جانب سے ایک دوسرے سے لازوال محبت کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں فلم ’سپر اسٹار‘ کے پہلے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم

مومنہ اینڈ درید فلمز اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سپر اسٹار کے پہلے گانے بے کراں کو ماہرہ خان اور بلال اشرف پر فلمایا گیا جبکہ اس کے بول شکیل سہیل نے تحریر کیے ہیں۔

فلم سپر اسٹار کے ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں جبکہ اس کے مکالمے علی اور مصطفٰی آفریدی نے تحریر کیے۔ فلم کی موسیقی آذان سمیع خان نے ترتیب دی اور دیگر ستاروں میں ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، عاصمہ عباس، سیفی حسن اور مانی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں