بیگم صفدر اعوان کے ابو ریجکٹڈ بھی ہیں اور نگلیکٹڈ بھی، فیاض چوہان



پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے ابو ریجکیٹڈ بھی ہیں اور نگلیکٹڈ بھی ۔موصوفہ نے جعل سازی میں  پوسٹ ڈاکٹریٹ کررکھا ہے۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پوری پکستانی قوم کو وہ شو یاد ہے جس میں بیگم صفدر اعوان نے کہا تھا کہ لندن سے پتہ نہیں کہاں سے یہ پراپرٹیز نکال لاتے ہیں، میری تو پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو  سپریم کورٹ کی  وہ پیشی بھی یاد ہے جب انکا وکیل لہک لہک کر انکی پراپرٹیز کی تفصیلات بتاتا تھا، ایک پراپرٹی کی رجسٹری فروری کے مہینہ میں تیار ہوئی اور اسکے لیئے اسٹامپ پیپر مارچ میں ایشو ہوا تھا،اس پر جج صاحب نے انکے وکیل کی اچھی خاصی بے عزتی کی تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کیلیبری فونٹ بھی آپکو یاد ہوگا جس پر بل گیٹس بھی پریشان ہو گیا تھا، بیگم صفدر اعوان کا اس کیس میں بھی کردار پوری قوم نے دیکھا تھا۔اب یہ لوگ جعلی مفروضوں اور کٹ پیسٹنگ والی وڈیو نکال لائے ہیں۔ وفاقی حکومت اس جج کی وڈیو کو ایف آئی اے میں لیکر جائے گی اور اس کا فرانزک کروائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے کوٹ لکھ پت جیل کے قیدی نمبر چار سو بیس کو چھ ہفتے کے لیئے میڈیکل بنیادوں ہر ضمانت دی،تئیس تاریخ کو احاطہ اسمبلی میں انکے دس دن کے کھانوں کی ڈیٹیل میں نے دے دی ہے۔

فیاض چوہان نے کہا یہ کہتے ہیں کہ نواز شریف شوگر کے مریض ہیں،میں خود شوگر کا مریض ہوں،شوگر کا مریض مہینے میں بھی چاول کے قریب نہیں جاتاوہ چاول کھاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نوازشریف کیلیے خوشخبری وہ بے قصور ثابت ہو چکے، مریم نواز

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ابو بچاو تحریک چلا رہے ہیں یہ لوگ اس میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔


متعلقہ خبریں