کور کمانڈر راولپنڈی کا دورہ کنٹرول لائن


راولپنڈٰ: کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آج کنٹرول لائن کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی نے سیاچن، نیلم، مظفرآباد ویلی، کوٹلی او ربھمبر سیکٹرز کے دورے کے دوران وہاں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی نے فوجی جوانوں کے حوصلے کوسراہا اور کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم آبادی کے تحفظ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ چار ماہ قبل کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرنے سیاچن کا بھی دورہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے میں کور کمانڈر نے جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران کورکمانڈرنے جوانوں کے جذبے کو سراہا۔

واضح رہے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سیاچن کا دورہ کیا تھا اور اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مشرقی سرحد پر ہر قسم کے خطرات کا جواب دینے کے لیے پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کے سپاہی ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے شہدائے گیاری کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں اندرونی سیکیورٹی مسائل کا سامنا بھی ہے لیکن پھر بھی ہم بیرونی خطرے کا سخت جواب دے سکتے ہیں۔

اس دورے کے دوران آرمی چیف نے گلگت بلتستان کے عمائدین سے بھی ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں