1122 پر غیر ضروری کالز کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

1122

پشاور:ہنگامی صورتحال میں عوام کو امداد پہنچانے والے ادارے ریسکیو1122 نے جھوٹی فون کالز کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا ریسکیوڈیپارٹمنٹ نے موبائل فون کمپنیوں کو بھیجے گئے مراسلے میں درخواست کی ہے کہ جھوٹی کالز کرنے والوں نے والوں کی معلومات فراہم کی جائیں۔

مراسلے کے متن میں درج ہے کہ ریسکیو1122 کسی بھی ایمرجنسی کے دوران بروقت خدمات فراہم کرتا ہے لیکن غیرضروری اور جھوٹی کالز سے وسائل کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریسکیو 1122کو 91فیصد غیر ضروری کالز موصول ہونے کا انکشاف

موبائل فون کمپنیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ غیرضروری کالز کرنے والے نمبرز کو مکمل بند کردیا جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو1122 ایکٹ کے سیکشن 26 اور 27 کے تحت ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

خیال رہے گزشتہ ماہ رپورٹ آئی تھی کہ سال کے ابتدائی ساڑھے پانچ ماہ میں 1122 پر 9 لاکھ پانچ ہزار سات سو کالز کی گئیں جن میں سے 91فیصد غیر ضروری تھیں۔

ریسکیوترجمان فاروق احمد کے مطابق زیادہ غیر ضروری کالز مردوں کے بجائےلڑکیوں یا خواتین کی طرف سے کی جاتی ہیں۔

محکمے نے عوام سے درخواست کی تھی کہ ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بلاوجہ کالز نہ کریں تاکہ ضرورت مندوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔


متعلقہ خبریں