سی این جی کی فی کلو قیمت میں 22 روپے اضافہ

سی این جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ

فائل فوٹو۔–


پشاور:سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 20سے 22روپے جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں گیس کی فی کلو قیمت میں چار روپے تک اضافہ کردیا گیاہے۔

گزشتہ روز تک سی این جی 117 روپے فی کلو فروخت کی جارہی تھی مگر آج نئے دن کے آغاز کے ساتھ ہی سی این جی اسیٹشنز پر قیمتیں تبدیل کرکے 121 روپے کردی گئیں۔

سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن نے دعوی کیاہے کہ نئی قیمت اب بھی حکومت کی جانب سے مجوزہ قیمت سے کم رکھی گئی ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے رہنما شبیر سلیمان نے ہم نیوزسے گفتگو میں قیمتوں میں اضافے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے  سی این جی کی قیمت میں اضافے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔ 

شبیر سلیمان نے کہا کہ سندھ میں سی این جی اضافے کےبعد120روپے فی کلو ہوجائےگی،خیبرپختونخوا میں سی این جی کی قیمت 130روپے فی کلو سے زائد ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 2ہزار سے زائد سی این جی اسٹیشنز بند ہوچکےہیں،حکومت کو قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرنی چاہیے،حکومت نے سی این جی کی قیمت میں اضافے پراعتماد میں نہیں لیا۔ 

دوسری طرف سندھ حکومت نے وفاق سے سی این جی پرسیلز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے اورکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی حکومت سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی طرف سے کہا گیاہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیاتو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کردینگے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ اگرٹرانسپورٹرز نے وفاقی حکومت کہ خلاف کوئی تحریک چلائی تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔سندھ میں ٹرانسپورٹرز سب سے زیادہ سی این جی استعمال کرتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ وفاقی حکومت فی الفور ظالمانہ فیصلہ واپس لے کیونکہ اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے اور ٹیکس کا بوجھ بھی سندھ کے ٹرانسپور ٹرز پرڈالاگیا ہے۔

سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ وفاق نے کراچی کہ تمام فنڈز روک دیے ہیں،کے فورپر کام بند کروایا گرین لائن مکمل نہیں کیا جارہا۔ تبدیلی کے نعرے کا بھیانک چہرا عوام دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اکثر لوگ اب پچھتا رہے ہیں کہ ان کے نام پر کس کو مینڈٹ دیا گیا،نومولود خان نے سیاستدانوں کی نیک نامی اوربہتر کردارکو بھی داغدارکیا ہے،سی این جی مہنگی کرکے عوام کو مزید مشکلات میں ڈالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا ہے کہ سی این جی مہنگی ہونے سے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا،سی این جی مہنگی ہونے سے صنعتوں اور زراعت پر بھی اثر پڑیگا،وفاق کراچی کے شہریون کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے جارہا ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔


متعلقہ خبریں