راولپنڈی: مدرسے میں بچے پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل



اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں مدرسے کے قاری نے معصوم بچے کو معمولی غلطی پر الٹا لٹکا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں واقع مدرسہ تعلیم القران میں معصوم بچے ابوبکر کو قاری نور محمد نے الٹا لٹکا دیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ چیخیں مارتا رہا مگر جلاد صفت قاری کو ترس نہ آیا۔

میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی اور قاری نور محمد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو 5 ماہ پرانی ہے، مدرسہ کا مہتمم فورتھ شیڈیول میں شامل مفتی ناصر محمود عباسی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے بچے کے والد کو انکے آبائی علاقے سے بلایا ہے جس کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے ایک ماہ قبل بھی اسی نوعیت کا واقعہ شرقپورشریف میں  پیش آیا تھا جب وہاں کہ ایک مقامی اسکول کی اساتذہ نے تیسری جماعت کی طالبہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ٹیچر نے بچی کو درخت سے اُلٹا لٹکا دیا اور اسے بری طرح مارتی رہی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو منظرعام پر آںے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول موضع ملی والہ کی ٹیچر رفقہ نے سبق یاد نہ ہونے پر طالبہ نورین رمضان پر تشدد کیا۔


متعلقہ خبریں