330 کلو وزنی نور حسن کا آپریشن کامیاب


لاہور: ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد سے تعلق رکھنے والے  330 کلو وزنی نور حسن کا آپریشن کامیاب ہوگیاہے۔

نور حسن کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر معاذ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جس کام میں اللہ کی رضا ہو وہ کامیاب ہوتا ہے۔ یہ مشکل کیس تھا صادق آباد سے شفٹ کرنے سے پہلے نور حسن کا تین ماہ 30 کلو وزن کم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مریض کو شفٹ کرنے میں ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہےچیف آف آرمی سٹاف کی مدد سے سترہ جون کو نور لاہور شفٹ ہوا،آپریٹنگ ٹیبل اتنا وزن برداشت نہیں کر سکتا تھا اس لئے ٹیبل چھ سو کلو گرام تک برداشت کرنے والا ٹیبل کا انتظام کیا گیا۔

ڈاکٹر معاذ نے کہا سرجن جتنا بھی اچھا ہو ٹیم اچھی ہوتو کام بہتر ہوتا ہے،دنیا میں تین کیسز ائیر ایمبولینش میں شفٹ ہوئے جن میں نورحسن کا کیس شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نور حسن کے معدے کی چربی اورعمر زیادہ ہونے کے باعث مشکل ہوئی۔انستھیزیا اگر اچھا ہوتو ہی یہ سرجری ٹھیک ہوتی ہے۔چھ ماہ میں سو کلو کم ہوگا،سال میں مزید کم ہوجائے گا۔

ڈاکٹر معاذ نے کہا کہ آپریشن کامیاب رہا، مہینے کے اندر نور حسن چلنا پھرنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ ٹھیک رہے تو پندرہ دن میں ڈسچارج ہوجائیں گے۔

ڈاکٹر معاذ نے کہا کہ اب ان کا بے بی سٹمک یعنی بچوں جیسا معدہ ہے۔ انہیں کیلوریز زیادہ دیں گے تاکہ جلدی صحت یاب ہوں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سرجری میں دو ڈھائی گھنٹے کا وقت لگا، ڈاکٹر معاذ  نے تمام آپریشن کی نگرانی  کی۔

نور حسن کو سرجری کے لیے سپیشل یونٹ میں شفٹ کیا گیا تھا جہاں آئی سی یو اور سی سی یو کی سہولیات موجود تھیں۔

آپریشن کے لیے خاص جراحی آلات بھی تیار کیے گئے ۔

اس سے قبل سینئیر ڈاکٹرز اور ماہر پروفیسرز  کی طرف سے طبی رپورٹس کے جائزے کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق پہلے 6 ماہ می‍ں نور حسن کا وزن 100 کلو کم ہوگا، وزن کی مطلوبہ حد کے لیے  لگ بھگ  2 سال کاعرصہ درکارہوگا۔

یاد رہے کہ 19 جون کو نور حسن کیلئے لاہور کے اسپتال میں خصوصی وہیل چئیر(پہیوں والی لوہے کی کرسی) تیارکرالی گئی تھی۔

نورحسن کا علاج کرنے والے ڈاکٹر معاذ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایاتھا کہ خصوصی وہیل چئیر نور حسن کے جسامت کے مطابق بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نور حسن کے لیے تیار کی گئی خصوصی وہیل چئیر 8 فٹ لمبی اور 6 فٹ چوڑی ہےجبکہ عام وہیل چئیر 2 فٹ چوڑی اور 2.5 فٹ لمبی ہوتی ہے ۔

 

ڈاکٹر معاذ کے مطابق یہ خصوصی  وہیل چئیر 4 دن کے بعد تیار ہوئی ہے۔ نور حسن کو آپریشن کے وقت  اسی وہیل چئیر پر اسپتال کے مختلف وارڈ وں میں منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:آرمی چیف کا 300 کلو وزنی شخص کی مدد کا اعلان

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے رہائشی نورحسن کے علاج کی ذمہ داری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹھائی تھی۔

نور حسن کی 18جون کو  لاہور منتقلی کیلیے ایئرایمبولینس فراہم کی گئی تھی اور انہیں لاہور کے شالیمار اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: صادق آباد کے 320 کلو گرام وزنی نور حسن کیلئےخصوصی وہیل چئیر تیار


متعلقہ خبریں