اپوزیشن کی اے پی سی لوٹی گئی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے،عثمان بزدار

پنجاب: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا پروٹوکول کے بغیر دورہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی )ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے کیونکہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

سردار عثمان خان بزدار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والے آج اے پی سی کا انعقاد کر رہے ہیں۔عوام جانتے ہیں ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا۔

سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہور ہی ہے

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور آج اے پی سی بھی ناکام رہے گی۔

زیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاہے کہ اے پی سی کی شاہکار فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی ۔ مفادات کی قیدی قیادت ہر مرتبہ مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہےکیونکہ اپوزیشن کے ناتواں کندھے ان کی سیاسی محرومی کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔


متعلقہ خبریں