واٹس ایپ کا نیا فیچر آپ کو شرمندگی سے بچا لے گا


پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا جس سے صارفین کسی بھی غلط نمبر پر تصویر بھیجنے کی شرمندگی سے بچ سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت جب بھی صارف کسی دوسرے نمبر پر تصویر بھیجے گا تو واٹس ایپ اسکرین پر وصول کنندہ کا نام ظاہر ہوجائے گا تاکہ صارف کسی تذبذب کا شکار نہ ہو۔

مزید پڑھیں: بغیر اسکرین شاٹ لیے واٹس ایپ پر پیغامات محفوظ کرنے کا آسان طریقہ

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر دونوں گروپ چیٹ اور پرائیویٹ چیٹ کے لئے متعارف کروایا گیا ہے تاکہ صارف تصویر بھیجنے سے قبل پیغام وصول کرنے کے حوالے سے اچھی طرح واقف ہوں۔

اب آپ لوگوں کے ذہنوں میں ایک سوال آئے گا کہ واٹس ایپ پہلے ہی اس طرح کی صورت حال میں ایک کونے میں وصول کنندہ کی تصویر دکھا دیتا ہے مگر اس میں مسئلہ یہ ہے کہ بعض صارفین نے یا تو اپنی تصویر نہیں لگائی ہوتی یا یہ خانہ بالکل خالی چھوڑا ہوتا ہے۔

واٹس ایپ اپنے اس نئے فیچر سے صارف کے ذہن میں موجود ذرا سا بھی شک ختم کر دے گا۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے تاہم جلد ہر کسی کو یہ فیچر میسر ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں