انضمام الحق ٹیم چھوڑ کر رشتہ داروں کو ملنے چلے گئے

انضمام الحق پشاور زلمی کے صدر مقرر

فائل فوٹو


کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں شریک قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنے کھلاڑیوں کو چھوڑ کر رشتے داروں کو ملنے چلے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ بھی چیف سلیکٹر کی حد درجہ مداخلت سے خوش نہیں ہے اور ان کی انگلینڈ میں موجودگی شدید نقصان کا باعث بنی ہوئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلوں میں انضمام الحق  قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹیم میں گروپنگ چل رہی ہے‘

خیال رہے کہ بھارت کے ساتھ میچ میں شکست کے بعد ٹیم میں گروپنگ کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔ میچ ختم ہونے سے پہلے ہی کپتان کھلاڑیوں پر چڑھ دوڑے اور کہا کہ مجھے سب پتہ ہے کون کون گروپنگ کررہا ہے۔

سرفراز احمد نے وہاب ریاض، امام الحق اور عماد وسیم پر گروپنگ کا الزام لگایا تھا۔ دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شکت کے بعد قومی ٹیم میں کوچ اور کپتان کے خلاف تنازعات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کوچ کا تھا جبکہ فخر زمان کو سست رفتار میں کھیلنے کا مشورہ بھی کوچ نے دیا تھا اور کئی معاملات پر کپتان اور کوچ ایک صفحے پر نہیں۔


متعلقہ خبریں