روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے جب اپنی ٹیم پر تنقید کے دوران اخلاقیات کی تمام حدو قیود پار کردیں تو تیز گیند باز محمد عامر نے ٹویٹ کیا کہ’برائے مہربانی گالیاں نہ دیں‘۔
شکست کو دو دن گزر جانے کے باوجود پاکستانی عوام کا اپنی ٹیم پر غصہ کم نہیں ہوا اور ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
قومی ٹیم میں شامل فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنے پرستاروں سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی برے الفاظ کا استعمال نہ کریں، آپ کارکردگی پر تنقید کر سکتے ہیں، ہم انشااللہ اپنی کارکردگی بہتر کریں گے، ہمیں آپ کا تعاون درکار رہے۔
Pls dont use bad words for the players yes u guys can criticise our performance we will bounce back InshAllah we need ur support 🙏🙏🙏
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) June 17, 2019
یہ بھی پڑھیں: سرفراز کی جمائی اور بھارت کا جوائی تنقید کی زد میں
ایک صارف نے محمد عامر کے جواب میں لکھا کہ آپ پر تنقید نہیں کی جارہی، تاحال آپ اچھے گیند باز ہیں، لوگوں کو جیت اور ہار پر تنقید کرنی چاہیے۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے لیکن مقابلہ بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
They haven’t criticised you champ, you are the leading wicket taker so far but People should criticise, win or lose is a part of the game but still fight, when will we defeat India in the world cup? Like why can’t why we? Why they can?
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) June 17, 2019
ایک صارف نے سرفراز کی جمائی والی تصویر لگا کر سارے زخم کرید ڈالے اور لکھا کہ قومی ٹیم کے کپتان کو وقت پر سلا دیا کریں۔
عامر بھائی سرفراز کو ٹائم پر سلایا کرو میچ کے دوران بیچارے پر نیند غالب تھی pic.twitter.com/rnHsaprlrR
— Kainat😊 (@Kainat5094) June 17, 2019
عامر کی ٹویٹ سے چند لمحے قبل شعیب ملک نے ٹویٹ کیا ’ تمام کھلاڑیوں کی طرف سے میں التماس کرتا ہوں کہ اہلخانہ کے معاملے میں عزت کا معیار برقرار رکھا جائے اور انہیں اس بحث میں شامل نہ کیا جائے ایسا کرنا اچھی بات نہیں۔
On behalf of all athletes I would like to request media and people to maintain respect levels in regards to our families, who should not be dragged into petty discussions at will. It’s not a nice thing to do
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) June 17, 2019
شعیب ملک نے ایک اور ٹویٹ میں ذرائع ابلاغ پر تبقید کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری عدالتوں میں میڈیا کا احتساب کب ہوگا، میں نے کرکٹ کے شعبے میں 20 سال اپنے ملک کی خدمت کی، مجھے افسوس کے کہ اپنے بارے میں صفائی دینی پڑتی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر وائر ہونے والی ویڈیو کے بارے میں لکھا وہ 15 نہیں 13 جون کا واقعہ ہے۔
When will Pak media be accountable for their credibility by our courts?!
Having served my country for +20 years in Intl Cricket, it’s sad that I have to clarify things related to my personal life. The videos are from 13th June and not 15th
Details : https://t.co/Uky8LbgPHJ
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) June 17, 2019
ایک ٹوئٹر صارف نے پنجابی میں ٹویٹ کیا جس کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ’ آپ چاہیں سرعام بیٹھ کر سستا نشہ کریں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن میدان میں تو کچھ عزت رکھ لیا کریں‘۔
او پراوا پلے تُسی تھڑے تے بئے کے سستی چرس پھوکو سانوں کوئی اعتراض نی۔لیکن میدان اچ تے کج عزت رکھ لئی کرو مُلک دی۔۔۔
— Jahangir Mustafa Langah (@veeru8560) June 17, 2019