ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی وزیر داخلہ کو منہ توڑ جواب

آئینی حدود میں حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہوگا۔ میجر جنرل آصف غفور

فوٹو: فائل


راولپنڈی: ترجمان پاک میجر جنرل آصف غفور نے بی جے پی کے صدر اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی بولتی بند کرا دی۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیت شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر ٹوئٹ کیا کہ ایک ہی نتیجہ۔

ترجمان پاک فوج نے امیت شاہ کو بھر پور جواب دیتے ہوئے استفسار کیا کہ ایک ہی نتیجہ؟

آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے انڈین ائر فورس (آئی اے ایف) کا حملہ ناکام کیا اور دو بھارتی طیارے مار گرائے، ایک بھارتی پائلٹ گرفتار ہوا اور پاکستان ائر فورس نوشہرہ نے چار کامیاب جوابی حملے کیے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں، بھارتی چیک پوسٹوں اور توپخانے کی تباہی۔۔۔۔ براہ کرم کسی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

اس سے قبل آصف غفور نے امیت شاہ کو ٹوئٹر پر ہی جواب دیا تھا کہ ہاں آپ کی ٹیم نے میچ جیتا ہے اور بہت اچھا کھیلی ہے۔ لیکن دو مختلف چیزوں (فضائی حملوں اور میچ) کا آپس میں موازنہ نہیں کیا جاسکتا اور اگر کوئی شک ہے تو ہمارا نوشہرہ کا جوابی فضائی حملہ اور 27 فروری کو سرحد کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیاروں کی تباہی دیکھ لیں۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ آپ اسی طرح حیرت میں مبتلا رہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست پر بھارت میں خوشی کا اظہار کیا گیا اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر کہا گیا کہ نتیجہ ایک جیسا رہا۔

امیت شاہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ پاکستان پر بھارتی ٹیم کا ایک اور حملہ، نتیجہ ایک ہی۔

 


متعلقہ خبریں