سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف 2 انکوائریز تحقیقات میں تبدیل


اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نے سینئیر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف 2انکوائریز کو تحقیقات میں تبدیل کردیاگیاہے۔

قومی احتساب بیورو(نیب) نے یہ فیصلہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف دو انکوائریز کو تحقیقات میں بدل دیا ہے۔ ایل این جی کیس اور بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے ایل این جی کیس  میں سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی  نے اپریل کے پہلے ہفتے میں نیب  راولپنڈی  میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا تھا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا ۔ ملک زبیر نیب کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان کی مشکلات میں مزید اضافہ  اس وقت ہوا جب نیب نے شاہد خاقان عباسی کو شریف خاندان کو گاڑیاں دینے کے معاملے میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ۔

نیب نے شاہد خاقان کو نیب آفس میں دوسرے کیس کا سمن بھی تھما دیا۔ شاہد خاقان عباسی سے سارک کانفرنس گاڑیوں کے معاملے پر بھی  تفتیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے وزارت پیٹرولیم سے ملنے والی دستاویزات نیب کے حوالے کر دی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے نیب سے درخواست کی ہے کہ انہیں  مزید مہلت دیدیں باقی دستاویزات بھی ملتے ہی فراہم کردوں گا۔ چار کیسز سے متعلق فوری دستاویزات اکٹھے کرنے میں وقت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیے:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب پیشی پر ایک اور کیس کا سامنا


متعلقہ خبریں