پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار میں تیزی کا رجحان

مارکیٹ کھلتے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی  مثبت رجحان دیکھنے میں آرہاہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 205پوائنٹس کا اضافہ ہوااور انڈیکس 35 ہزار 142 کی سطح عبور کرگیا ہے۔

پاکستان میں بجٹ پیش کیے جانے اور وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد گزشتہ روز سے اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں  تیزی دکھائی دی ۔

گزشتہ روز دوپہر دو بجے 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ انڈیکس تیزی کے بعد منفی ہندسوں میں داخل ہوگیااور42 پوائنٹس کمی سے 34 ہزار 617 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دن کے آغاز میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں  431 پوائنٹس کا اضافہ ہوا  ۔  100 انڈیکس 35 ہزار 091 کی سطح بھی عبور کرگیا ۔

گزشتہ روز  سے پیوستہ روزقومی بجٹ پیش کیے جانے کے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ۔انڈیکس 34 ہزار 341 کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔

قومی بجٹ پیش کیے جانے سے ایک دن قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اختتام 937 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان


متعلقہ خبریں