اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش کرنا بند کرے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاؤ کیا جاتا ہے؟
انکی آو بھگت تو کسی بھی طرح ممکن نہیں۔ قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے ایسا خصوصی سلوک دنیا میں کہاں روا رکھا جاتا ہے؟ وقت آگیا ہے کہ ان سے مجرموں کیطرح ہی نمٹا جائے۔ 2/2 https://t.co/LsncnKUPz6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 12, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے قوم کو نقصان پہنچایا ہے، ان سے مجرموں کی طرح نمٹنے کا وقت آگیا ہے۔
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے قوم کوغربت میں دھکیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں : وزیر اعظم نے بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا
اس سے قبل قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے گزشتہ 10 سالہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ کمیشن میں ایف آئی اے اور آئی ایس آئی کے اراکین شامل ہوں گے۔