ملتان: تھل ایکسپریس کو حادثہ، پانچ مسافر زخمی

ملتان: تھل ایکسپریس کو حادثہ، پانچ مسافر زخمی

کنڈیاں: ملتان سے راولپنڈی جانے والی ’تھل ایکسپریس‘ کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوئے ہیں اور چار بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔

ہم نیوز نے ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کنڈیاں کے قریب تھل ایکسپریس کی چار بوگیا ں پٹری سے اتر گئیں۔ بوگیوں کے پٹری سے اترنے کے باعث پانچ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کو حادثہ شاہ عالم ریلوے اسٹیشن سے گزرتے ہی پیش آیا۔ تاحال حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے کیونکہ اس کی نشاندہی تحقیقاتی ٹیم کرتی ہے جو ابھی جائے وقوع پر نہیں پہنچی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر نہیں پہنچی ہیں اور ’حیرت انگیز‘ طور پر مسافر اپنی مدد آپ کے تحت ’ٹریک‘ کی بحالی میں مصروف ہیں۔

رحیم یار خان حادثہ:ٹرینیں چوتھے روز بھی تاخیر کا شکار

جائے وقوع پر موجود مسافروں نے ہم نیوز کو بتایا کہ سخت گرمی میں مسافروں کا برا حال ہے اور وہ انتہائی اذیت میں مبتلا ہیں لیکن دور دور تک ان کا پرسان حال کوئی نہیں ہے۔

گزشتہ کچھ ماہ سے تواتر کے ساتھ ٹرین کے حادثات ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں