پوائنٹس ٹیبل: آسٹریلیا سے فتح کے بعد بھارت کی پوزیشن بہتر


لندن: آسٹریلیا کے خلاف 36 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد بھارتی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

بھارت نے اب تک ورلڈ کپ 2019 میں دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی میں جیت اس کا مقدر بنی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی حکمرانی ابھی بھی برقرار ہے۔ کیویز نے ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیاب رہے ہیں۔

۔—بشکریہ کرک انفو۔

پاکستان سے شکست کے باوجود دوسرے نمبر پر میزبان انگلینڈ براجمان ہے جس کے پوائنٹس کی تعداد چار ہے تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث بھارت سے آگے ہیں۔

بھارت سے شکست کے باوجود آسٹریلوی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ کنگروز نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں جس میں سے دو میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دھون کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا کیخلاف بھارت کامیاب

سری لنکا اور پاکستان دونوں کے پوائنٹس ٹیبل پر تین، تین پوائنٹس ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے آئر لینڈرز پانچویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں جبکہ تمام تین میچوں میں شکست کھانے والی جنوبی افریقی ٹیم نویں نمبر پر ہے۔

ٹورنامنٹ کی کمزور ترین ٹیم افغانستان پوائنٹس ٹیبل پر آخری یعنی دسویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں