پاک فوج کی گاڑی حادثے کا شکار، پانچ جوان زخمی

فوٹو: فائل


سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ فوجی جوان زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ ایئر ڈیفنس کی گاڑی جیکب آباد سے حیدرآباد جا رہی تھی کہ راستے میں اس کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی الٹ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لئے قاضی احمد تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے دو سال قبل ضلع نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔

اس ضمن میں پولیس کا کہنا تھا  کہ فوجی گاڑی کو حادثہ نیشنل ہائی وے پر سادھوجا تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی قافلہ کچے کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اس دوران خطرناک موڑ کاٹنے کے دوران فوجی ٹرک کی پچھلی جانب بیٹھے ہوئے اہلکار گر گئے۔

گاڑی سے گرنے والے بیشتر اہلکاروں کو شدید زخم آئے جن میں سے 4 جانبر نہ ہوسکے، جبکہ زخمیوں میں سے بھی ایک کی حالت تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں