جنوبی افریقہ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ


عالمی کپ 2019 میں دو میچز میں شکست کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکہ لگا جب مایہ ناز فاسٹ بولر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

اسٹین جو جنوبی افریقہ کے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ  کے پانچویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز ہیں، اسی انجری کے باعث انڈین پریمئر لیگ بھی ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آ گئے تھے۔

2016 میں پروٹیرز پیس اسٹار کو کندھے کی انجری کے باعث سرجری کے مراحل سے گزرنا پڑا تھا اور وہ ایک لمبے عرصے کے لئے ٹیم سے باہر تھے۔

عالمی کپ 2019 میں جنوبی افریقہ کے سفر کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں ہوا ہے، اور ٹیم اپنے ابتدائی دو میچوں میں شکست کھا چکی ہے۔ جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں انگلینڈ اور دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی افریقہ کا اگلا میچ پانچ جون کو ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم بھارت سے ہے، ٹیم انتظامیہ نے اسٹین کی جگہ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے کھلاڑی ہنڈریکس کو ٹیم میں طلب کر لیا ہے۔

ہینڈرکس 140 کی رفتار سے گیند کرنے پر مہارت رکھتے ہیں، اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی انہوں نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں