ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبےسے منائی جارہی ہے


اسلام آباد: پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش کو جذبے سے منائی جارہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں عید الفطر کے موقع پر شہر کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔شہر کے دیگر مقامات پر بھی عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے۔

اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہواجبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

کوئٹہ میں بھی عیدالفطر کے اجتماعات ہوئےپولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے ۔

عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے شوال کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو فیصل آباد، لاہور، رحیم یار خان، صادق آباد، ٹیکسلا،کامرہ، اٹک، ژوب، خان پور، گھوٹکی، کوئٹہ شکارپور، جیکب آباد سے شہادتیں موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں: 2019: فطرانہ 100 روپے فی کس مقرر

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ 1958 کے اخبار کی سرخیاں بھی یہی بتاتی ہیں کے دو عیدیں منائی گئیں، جو ملک دین کے نام پر حاصل کیا گیا ہے وہ دین کی ہی پیروی کرے گا۔

انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے منگل کے روز عید کے اعلان پر کہا کہ جس جماعت کی وفاق میں حکومت ہے اس کی صوبائی سطح پر انحراف حیران کن ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پشاور میں بھی بدھ کو عید ہوگی۔


متعلقہ خبریں