پی این ایس خیبر کا بحرین کی بندرگاہ میناسلمان کا دورہ



ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ضمن میں شمالی بحیرہ عرب میں تعینات  پی این ایس خیبرنے  بحرین کی بندرگاہ میناسلمان کا دورہ کیاہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بندر گاہ پہنچنے پر رائل بحرین نیول فورسز کے آفیسرز اور جوانوں نے پی این ایس خیبر جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔

جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈاور ڈپٹی کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے ملاقاتیں بھی کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے اختتام پر پی این ایس خیبر نے شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ترجمان پاک بحریہ

پی این ایس خیبر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے بحری افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

یہ بھی پڑھیے:پاک بحریہ نے بحرین میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ سنبھال لی

ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ پی این ایس خیبر کی تعیناتی کا مقصد شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز انجام دینا ہے تاکہ سمندری علاقے کو عالمی تجارت کیلئے محفوظ اور پُرامن بنایا جاسکے۔


متعلقہ خبریں