’امریکہ نے چین کے خلاف ٹیکنالوجی کی جنگ شروع کی ہوئی ہے‘

’امریکہ نے چین کے خلاف ٹیکنالوجی کی جنگ شروع کی ہوئی ہے‘

اسلام آباد: چین کے نائب سفیر لی جیان کا کہنا ہے کہ 2018 سے امریکہ نے یکطرفہ تجارتی جنگ شروع کی ہوئی ہے جس کا مقصد چین کی اقتصادی ترقی کی راہ روکنا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے نا قابل قبول مراعات کے لیے دباؤ ڈالا ہے اور چین کے خلاف ٹیکنالوجی کی جنگ شروع کر رکھی ہے۔

لی جیان نے بتایا کہ چین کوئی نامناسب دباؤ قبول نہیں کرے گا، تجارتی جنگ نہیں چاہتے لیکن اس کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے کسی قسم کے بین الااقوامی معاہدے نہیں توڑے، دوسری کی قیمت پر ’سب سے پہلے امریکہ‘ کی سوچ ترک کی جائے۔

چینی نائب سفیر نے کہا کہ امریکہ نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر اپنے اتحادیوں پر بھی تجارتی پابندیاں لگائی ہیں، چین اپنے قانون کے مطابق مفادات کا دفاع کر رہا ہے۔

نائب چینی صدر کے دورے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ پاکستان بہت کامیاب رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں