امریکی صدر نے بھارتی عوام کو خوش قسمت قرار دے دیا

ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی، ٹرمپ کو امید

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی عوام خوش قسمت ہیں جن کے پاس نریندر مودی جیسا رہنما ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی بھارت کی عظیم شخصیت ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات 11 اپریل کو شروع ہوئے جو 7 مراحل سے ہوتے ہوئے 19 مئی کو مکمل ہوئے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل 23 مئی کو کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 542 نشتوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 300، کانگریس نے 52، اے ڈی ایم کے نے 23، شیو سینا نے 18 اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں نے 112 نشستیں حاصل کیں۔

بی جے پی اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے 345 نشستوں پر فتح حاصل کی۔ کانگریس کے اتحاد یونائیٹڈ پراگریسو الائنس صرف 94 نشستیں جیت سکا۔

یاد رہے کہ بی جے پی نے 2014 میں انفرادی طور پر 282 جبکہ این ڈی اے نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں۔ بھارت میں حکومت قائم کرنے کے لیے 272 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

دوسری جانب کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھی شکست قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور بی جے پی کی جیت کو ماننا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں