’اسی طرح ہارتے رہے تو ٹورنامنٹ جیتنا مشکل ہوجائے گا‘


برسٹل: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہم اسی طرح ہارتے رہے تو [ٹورنامنٹ جیتنا] مشکل ہوجائے گا۔

افغانستان سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم اتنے رنز نہیں بنا سکے جو میچ جیتنے کے لیے ضروری تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ میں فتح کے لیے اسکور بورڈ پر 15 سے 20 رنز کم تھے،  ہمارا باؤلنگ کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے۔

مزید پڑھیں: وارم اپ میچ: افغانستان نے پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرادیا

’میں اپنے لڑکوں کو کہوں کہ وہ خود کو مضبوط کریں۔ ہم کوچنگ اسٹاف کے ساتھ بھی بہت محنت کر رہے ہیں۔ ہم بہت جلد بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔‘

ڈریسنگ روم میں ٹیم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ڈگ آؤٹ اچھا ہے تاہم ہمیں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیئے۔

پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے باز اچھی فارم میں ہیں، ہم 20 رنز کم بنا سکے لیکن ہمیں اپنی بالنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

میچ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے اہم ترین بیٹسمین ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وہاب ریاض کو اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ اس کے پاس رفتار ہے اور وہ ریورس سوئنگ کراتا ہے، آج اس نے اچھی بالنگ کرائی۔


متعلقہ خبریں