کرکٹر آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ کی نماز جنازہ ادا

کرکٹر آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ کی نماز جنازہ ادا

فیصل آباد: پاکستانی کرکٹر آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ دو سالہ نور فاطمہ کا انتقال دوران علاج تین دن قبل امریکہ کے ایک اسپتال میں ہوا تھا۔ معصوم بچی کینسر کے چوتھے اسٹیج کے مرض میں مبتلا تھی۔

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر موجود کرکٹر آصف علی اپنی بیٹی کی میت لے کر گزشتہ شب وطن واپس پہنچے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ننھی نور فاطمہ کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ادا کی گئی تو عزیز و اقارب کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنازے میں شریک ہر شخص کی آنکھ معصوم کے انتقال پر اشکبار تھی۔

کرکٹر آصف علی کی دو سالہ بیٹی کینسر جیسے موذی اور جان لیوا مرض میں مبتلا ہے، سے متعلق خبریں سپر لیگ کے دوران منظر عام پر آنا شروع ہوئی تھیں۔

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آصف علی کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے ایک پریس کانفرنس میں جب اس کا ذکر کیا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے اور باقاعدہ فرط جذبات سے باقاعدہ رو پڑے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ آصف علی نے ڈین جونز کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے بعد ازخود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اس کے متعلق بتایا تھا اور لوگوں سے بچی کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔

آصف علی نے اپنی بیٹی نور فاطمہ کو اہلیہ اور بھائی کے ہمراہ علاج کی غرض سے کچھ عرصہ قبل امریکہ روانہ کیا تھا اور وہ خود قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر چلے گئے تھے۔

قومی کرکٹرتین دن قبل اس وقت زندگی کی سب سے بڑی اور کڑی آزمائش سے گزرے جب انہیں پیاری بیٹی نور فاطمہ کے انتقال کے خبر ملی اور اس کے کچھ دیر بعد انہیں ورلڈ کرکٹ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کی بابت بتایا گیا۔

کرکٹر آصف علی کا نام ورلڈ کپ کے 15 کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں