چشتیاں: 15 سالہ مسافر لڑکی سے بس کے عملے کی زیادتی


لاہور سے چشتیاں جانے والی 15 سالہ مسافر لڑکی کو بس کے عملے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ہم نیوز کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا۔ ملزمان لڑکی کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اسپتال میں زیرعلاج لڑکی نے ہوش آنے کے بعد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

پولیس کے مطابق چشتیاں کی رہائشی لڑکی والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد گھر سے نکلی اور لاہور جانے والی بس پر سوار ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ کرایہ نہ ہونے پر بس کے گارڈ نے لڑکی کو ورغلایا اور اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: غلط انجیکشن سے ہلاک ہونیوالی لڑکی سے زیادتی کا انکشاف

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اقرار جرم کر لیا ہے، لڑکی نے بھی ملزم کو پہچان لیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا، رپورٹ کی روشنی میں ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ 16 مئی کو راولپنڈی میں طالبہ اپنے دوست کے ہمراہ سحری کے لیے بحریہ ٹاؤن فیز 8 گئی جہاں ملزموں نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

گزشتہ روز اجتماعی زیادتی کرنے والے تین پولیس اہل کاروں سمیت چار ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔

ملزمان متاثرہ لڑکی کے والدین پر معاملہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے تاہم  سی پی او راولپنڈی اور ترجمان پنجاب حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں