سمندر میں ملا ہم سفر


امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیڈل بورڈنگ کرنے والے کو کھلے سمندر میں انوکھا ہم سفر مل گیا، 30 میٹر طویل وہیل مچھلی بھی کشتی کے ساتھ ساتھ تیراکی کرتی رہی۔

ذرا سوچیں اگر آپ کھلے سمندر میں پیڈل بورڈنگ کررہے ہوں اور یک دم ایک لمبی اور دیو ہیکل وہیل مچھلی آپ کی چھوٹی سی کشتی کے ساتھ سفر شروع کردے تو کیسا لگے گا۔

ایسا ہی کچھ ہوا امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں جب ایک پیڈل بورڈنگ کرنے والے کو سمندر کے درمیان میں ایک وہیل نے اپنا ہم سفر بنا لیا  اور کشتی کے ساتھ ساتھ تیرتی رہی جبکہ بے خوف پیڈل بورڈر بھی پر سکون انداز میں پیڈل بورڈنگ کرتا رہا۔

یہ وہیل تقریباً 30 میٹر طویل تھی لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس دیو قامت وہیل نے اس شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا بس اس کی ہم سفر بن گئی جو دیکھنے والوں کے لیے یقیناً ایک دلچسپ منظر ہوگا۔

پیڈل بورڈنگ کیا ہوتی ہے؟

پیڈل بورڈ ایک چھوٹی سی کشتی ہوتی ہے جس پر ایک یا دو افراد ہی سمندر کا سفر کرسکتے ہیں۔ یہ ایک چھوٹی سی کشتی ہوتی ہے جسے ہاتھ کے چپو یا پاؤں کی مدد سے چلانا پڑتا ہے۔

گزشتہ برس ایک امریکی خاتون نے پیڈل بورڈ پر کیوبا سے فلوریڈا تک کا سفر کیا تھا جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ 

160 کلومیٹر کا یہ طویل سفر 28 گھنٹوں کی مسافت پر محیط تھا۔ وکٹوریا برگس نامی 34 سالہ خاتون ایتھلیٹ بھی ہیں۔

اس کشتی پراتنا طویل سفر کرنا ایک مشکل اور تھکا دینے والا کام ہے اسی لیے خاتون کے اس کارنامے کو ریکارڈ کے مترداف اہمیت دی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں