برسٹل: بیٹسمینوں کی جانب سے 358 رنز اسکور بورڈ پر لگائے جانے کے باوجود پاکستانی گیند باز اس پہاڑ جیسے مجموعے کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور انگلینڈ تیسرے ون ڈے میں بھی چھ وکٹوں سے کامیاب ہوگیا۔
برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں جلد گئی گئی تاہم دوسرے اوپنر امام الحق نے شاندار 151 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ امام کی چھٹی سنچری تھی جو انہوں نے 27 میچز میں بنائیں۔ اس سے قبل سری لنکا کے اپل ترنگا نے 29 میچز میں 6 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
امام الحق کے 151 پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔
یہ بھی پڑھیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرا ون ڈے انگلینڈ کے نام
اس کے علاوہ امام الحق انگلینڈ میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے آل راؤنڈر کپل دیو کے پاس تھا۔
شاندار اننگز میں امام الحق ایک سو اکتیس بالوں پر ایک سو اکاون رنز بنائے جس میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اوپنر نے 211 منٹس تک کریز پر قیام کیا۔