گورنر ہاؤس لاہور سیاسی افطاریوں کا مرکز



لاہور :رمضان شریف میں گورنر ہاؤس لاہور سیاسی افطاریوں کا مرکز بنا ہواہے۔ گورنر ہاؤس میں حالیہ افطاریاں سیاسی پاور شو یا پھر کارکنوں کو فعال کرنے کی چال ہے؟ ہم نیوز اندرونی کہانی سامنے لے آیا ۔

ذرائع کے مطابق افطار ڈنر میں پارٹی کی مرکزی قیادت کو شرکت کا پابندکیا گیا ہے،مسلسل افطاریوں کا مقصد پارٹی کو فعال کرنے کے علاوہ پارٹی کے اندرسیاسی اختلافات کو ختم کرنا بھی ہے ۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ گونرہائوس لاہور میںافطاریوں کو مقصد کارکنوں کو پارٹی قیادت کے قریب کرنا ہے۔ گورنر ہاؤس میں کارکنوں کو موجودہ معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیا جاتا ہے ۔

ذرائعکے مطابق افطار ڈنر میں کارکنوں کو پارٹی قیادت کے فیصلوں بارے تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔ پنجاب میں پارٹی کو مزید فعال کرنا اور سیاسی اختلافات کو ختم کرنا بھی افطار ڈنر کے مقاصد میں شامل ہے ۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ گورنر ہاؤس میں تواتر کے ساتھ ہونے والے افطار ڈنرز کا مقصد پارٹی قیادت کے باہمی اختلافات کو بھی معدوم کرنا ہے۔

ذرائع نے کہاہے کہ افطاریوں میں پارٹی کی مرکزی قیادت کو شریک ہونے کا کہا گیا ہے۔ اب تک گونر ہاؤس لاہور میں ہونے والےافطار ڈنر میں چودھری محمد سرور اور وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی شریک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پانچ سال پورے کریں گے، گورنری نہیں چھوڑوں گا، چوہدری سرور

چودھری محمد سرور نے  موجودہ صورتحال میں کارکنوں کو پارٹی سے جڑے رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

ملک ندیم عباس بارا نے ہم نیوز کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ  اراکین قومی و صوبائی اسمبلی حلقے کہ عوام کے لیے گورنر ہاوس میں افطاریوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔گورنر ہاوس میں ہونے والی افطاری سرکاری خرچے سے نہی ہوتی۔


متعلقہ خبریں