انگلش بالر پلکنٹ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام، آئی سی سی کی کلین چٹ


انگلش بالر لیام پلنکٹ گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑے گئے، پلنکٹ نے دوسرے ون ڈے کے اڑتالیسویں اوور میں مبینہ طور پربال  ٹمپرنگ کی اورناخن سے گیند کو کھرچتے رہے۔ سوشل میڈیا پر مبینہ بال ٹیمپرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان جیتا ہوا میچ کیسے ہار گیا؟ تمام کڑیاں پلنکٹ کی بال ٹیمپرنگ کی وائرل ویڈیو نے کھول دیں۔میچ کے اڑتالیسویں اوور میں لیام پلنکٹ کی بال کو ناخنوں سے کریدتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔اس اوور میں پلنکٹ نے آٹھ رنز دیئے اور فہیم اشرف کو آوٹ کیا۔کیمرے کی آنکھ نے پلنکٹ کو گیند کھرچتے ہوئے پکڑ لیا۔

آئی سی سی کی طرف سے مبینہ بال ٹیمپرنگ کا نوٹس لے لیا گیا اور ویڈیو کی جانچ پڑتال بھی کی گئی ۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کریک انفو کے مطابق، آئی سی سی آفیشلز نے ویڈیو دیکھی، اور اس بارے میں لیم پلنکٹ کو بھی آگاہ کیا۔ معائنہ کے بعد آفیشلز نے  پلنکٹ پر لگائے گئے بال ٹمپرنگ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملے۔

دو ہزار اٹھارہ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے درمیان بھی ایسا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا تھا۔

کیپ ٹاون میں پیش آئے واقع کا ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ وارنر کو قرار دیا گیا۔ کپتان اسٹیو سمتھ نے پلان کو کامیاب قرار دیا اور کیمرون بین کروفٹ نے گیند کو کریدا۔

الزام ثابت ہونے پر آئی سی سی نے اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ایک سال اور بین کروفٹ کو نو ماہ کے لیے معطل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرا ون ڈے انگلینڈ کے نام

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی۔ بڑا ٹوٹل تھا ٹیم جیت جاتی تو اچھا ہوتا۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے اختتام کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی۔

پاک انگلینڈ دوسرے ون دے کے بارے میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اچھا پرفارم کیاجیت جاتے تو خوشی ہوتی۔

شاداب خان کی صحت کے بارے میں چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ تک شاداب خان فٹ ہو جائیں گے اور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

محمد حفیظ کے بارے میں کہا کہ انھوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس پاکستان میں ہی شروع کر دی تھی۔ حفیظ بالکل فٹ ہو چکے ہیں۔

چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ2019کے اسکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے۔ اب صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں