رتوڈیرو: 5224 میں سے 221 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق


ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ نے صوبائی حکومت کو رتودیرو میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 اپریل سے 8 مئی تک 5224 افراد کی ایچ آئی وی اسکریننگ کی گئی جن میں مجموعی طور پر 4 فیصد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس دوران 221 نئے کیسز سامنے آئے جن میں 56 فیصد مرد اور 44 فیصد خواتین میں تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ: رتوڈیرو میں ایڈز متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہو گئی

رپورٹ کے مطابق، بلڈ اسکریننگ کیمپس میں مجموعی طور پر 165 سے زائد ایک سال سے 10 سال تک کے بچوں میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں دو سے پانچ سال کی عمر کے بچے شامل ہیں جبکہ ایک سال تک کی عمر کے بچوں کے 13 ایچ آئی وی کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو سے پانچ سال کی عمر کے 126 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چھ سے 15 سال تک کے 47 کیسز  سامنےآئے جبکہ 15 سے 45 سال کی عمر کے 33 افراد ایچ آئی وی وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

46 سال کی عمر کے صرف دو کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں