خیرپور: بچوں کے سامنے والدین کا قتل


خیرپور کے قریب سفاک ملزمان نے دو معصوم بچوں کے سامنے والدین کو بیدردی سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے نارا میں سوراہ تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شوہر اور بیوی دو معصوم بچوں کے ہمراہ کوٹڈیجی سے نارا جارہے تھے۔

راستے میں گھاٹ لگائے نامعلوم افراد نے انہیں روک کر معصوم بچوں کے سامنے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کی۔

واقع سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ مقتولین نے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد لڑکی کے ورثاء اور رشتے داروں نے لڑکی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھتیجی کا قتل

دوسری جانب خیرپور سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ہندو لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

خیرپور کی رہائشی اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی طلبہ آرتی کماری کے اغوا کا مقدمہ ان والدین کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ میں والدین نے مؤقف اپنایا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کرکے ان سے زبردستی اسلام قبول کروایا گیا۔

بعدازاں خیرپور پولیس نے کارروائی کی اور دونوں کو لاہور سے برآمد کر لیا۔ آرتی کماری اور حسنین پٹھان کو خیرپور میں جوڈیشنل مئجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

آرتی کماری نے عدالت کو بتایا کہ وہ مرضی سے مسلمان ہوئی اور حسنین سے پسند کی شادی کی۔

حسنین پٹھان کو عدالت نے دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر خیرپور پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کی حسنین پٹھان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں