کراچی: کالعدم تنظیم جنداللہ کا اہم دہشت گرد گرفتار

فائل فوٹو


کراچی: سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقہ  شیرشاہ سے کالعدم تنظیم جنداللہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خان بادشاہ عرف معاویہ عرف عمرفاروق کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل تھا اور گرفتاردہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم جنداللہ کے حاجی ممتاز گروپ سے ہے۔

معاویہ عرف عمرفاروق 2007 میں بھاری مقدار میں اسلحہ وزیرستان سے کراچی لے کرآیا تھا۔ ملزم نے 2007 میں راشد منہاس روڈ پرنجی بینک میں 17 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی اور 2008 میں قائدآباد کے نجی بینک سے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی مزاحمت کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔

گرفتار دہشت گرد 2010 میں شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ کے دوران فرارہوا تھا۔ ملزم نے 2013 میں کئی افراد کو نشانہ بنا کر قتل کیا۔

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد نے 2017 میں لیاقت آباد کے نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات کی تھی اور مزاحمت کرنے پر دو سیکورٹی گارڈزاور ایک پولیس اہلکارکو قتل کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں