مہنگائی کا سونامی دیکھ کر خوف آتا ہے، حمزہ شہباز

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب اسبملی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا سونامی دیکھ کر خوف آتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی سے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ70  سالہ تاریخ میں پہلی بار جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات ہوئے، آج فنڈز کی بندربانٹ کی جارہی ہے، ان لوگوں نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ایمنسٹی لے کر آرہے ہیں جسے لعنت کہا کرتے تھے، آپ سب کے احتساب کی باتکرتے ہیں علیمہ باجی کا حساب بھی کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کرکے آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے حالیہ مہنگائی کی لہر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دودھ، سبزی، دالوں اور دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی نیب لاہورمیں پیشی

انہوں نے کہا کہ ایک ریڑھی والا، ایک مزدور، ایک کلرک اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالے گا؟ بیماروں کے پاس دوائیں خریدنے کے پیسے نہیں اتنی مہنگی ہوگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کا گروتھ ریٹ نچلی ترین سطح پر رہے گا جس سے پورا خطہ متاثر ہوگا۔


متعلقہ خبریں