انڈونیشیا میں 270 الیکشن ورکرز ووٹ گنتے ہوئے ہلاک


جکارتہ:  انڈونیشیا میں 270 الیکشن ورکرز ووٹوں کی گنتی کے درمیان تھکن کاشکار ہونے کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کمیشن کے مطابق ورکرز کی ہلاکت گھنٹوں تک ہاتھوں سےلاکھوں ووٹوں کی گنتی کرتے ہوئے تھکاوٹ سے ہونےوالی بیماریوں کے باعث ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 1878 ووکرز گنتی کے دوران بیمارپڑے ہیں۔ ترجمان کے مطابق متاثر ہونے والے لوگ سخت گرمی میں رات بھر کام کرتے رہے جس سے ان کی حالت بگڑ گئی۔

17 اپریل کو ہونے والے الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی اور نگرانی میں 70 لاکھ افراد مصروف ہیں۔

انڈونیشیا میں پہلی بارپیسے بچانے کے لیے صدارتی، قومی اور علاقائی پارلیمانی ووٹ ڈالے گئے اور اس عمل میں 20 کروڑ 60 لاکھ افراد نے حصہ لیا۔

الیکشن کمیشن نے ہلاک ہونے والے ہرورکرکے لواحقین کے لیے 2500 ڈالر معاوضہ دینے کااعلان کیا ہے تاہم دوسری ناقدین نے انتخابات کو یکجا کرنے پر حکومت پر تنقید کی ہے کہ اس فیصلے کے باعث انسانی جانوں کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالا گیا۔

انتخابات میں دونوں صدارتی امیدواروں نے اپنی اپنی جیت کا اعلان کردیا ہے تاہم ابتدائی گنتی یہ ظاہر کرتی ہے کہ صدر وددود نے حزب اختلاف کے امیدوار کو چند فیصد زیادہ ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔
الیکشن کمیشن ووٹوں کی گتنی مکمل ہونے کے بعد 22 مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخاب جیتنے والوں کااعلان کرے گا۔


متعلقہ خبریں