ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہو گا، چینی صدر



بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم مشترکہ جدوجہد سے ہی لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں بہتری اورصنعتی ترقی کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس میں ویزاعظم عمران خان سمیت متعدد دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اقوام متحدہ کے 2030 ایجنـڈے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہئے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ہم یہاں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے لیے جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر آئی خطے کے ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم فورم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کثیر الجہت تعاون بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا بنیادی ایجنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات

چین کے صدر نے گزشتہ دن کہا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں