ایک کروڑ ملازمتیں، حکومت پنجاب نے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی 


وزیراعظم عمران خان کے ایک کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومت پنجاب نے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے کنوئینر ہوں گے جبکہ اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ کو بھی کمیٹی کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح اینڈسٹرز، زراعت اور ہائر ایجوکیشن لیبر ڈپارٹمنٹ کے سیکرٹرز کو بھی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

خواتین کی ترقی کے لیے یوتھ افیئرز کے سیکرٹری بھی کمیٹی کے ممبر بنائے گئے ہیں۔ چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، چیئرمین ٹیوٹا پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ اور اربن یونٹ کے سی او بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

کمیٹی دس روز کے اندر ملازمتوں کے حوالے سے اپنی تجاویز دے گی۔

مزید پڑھیں: ایک کروڑ نوکریاں دینے کا آغاز ہوچکا ہے، نعیم الحق

وزیرصنعت میاں اسلم اقبال اور وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کمیٹی کے شریک کنوینر ہوں گے۔

چیف سیکرٹری چیئرمین پی اینڈ ڈی سربراہ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ اور اربن یونٹ کے سی او کو بھی ممبر بنا دیا گیا ۔

اقتدار سنبھالنے سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے منشور میں پانچ سالہ دورِ حکومت کے دوران ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا۔

گزشتہ سال انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزیر اس وعدے کو متعدد مرتبہ دہراچکے ہیں۔

تاہم حکومت کو ایک سال ہونے کو آیا ہے تاہم اس حوالے سے خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کے باعث قائد حزب اختلاف اس دعوے کا تنقید کا نشانہ بناچکی ہے۔

12 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین نے ایک جلسے سے خطاب میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، آج نوجوان بے روزگاری کا رونا رو رہے ہیں۔

اسی حوالے سے 21 اپریل کو مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سب کو جیلوں میں ڈال دیں لیکن عوام کو روٹی، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر تو دیں۔ اب تو عوام رو رو کر پرانے پاکستان میں واپس جانے کی دُعا کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں