فرحان ورک بمقابلہ جہانگیر ترین

فرحان ورک بمقابلہ جہانگیر ترین

فائل فوٹوز


اسلام آباد:  سابق وزیرخزنہ اسد عمر کے استعفے کے بعد ان کے حامیوں اور مخالفین میں سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی تکرار نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔

اسدعمر کے استعفے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے متحرک کارکن فرحان ورک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں الزام لگایا تھا کہ سابق وزیرخزانہ اسد عمرنے وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں اور ایم این ایز ، ایم پی ایز سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور پی ٹی آئی میں اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگ کہہ رہے تھے کہ فرحان جہانگیر ترین کی ایما پر اسد کے خلاف کمپئین چلا رہا ہے تاہم جہانگیر ترین نے اس کی تردید کر دی ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں اسدعمر کے خلاف فرحان ورک کی کمپین کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ سابق وزیرخزانہ کے ساتھ مل کر میں نے 8 سال سے زائد کوشش کی ہے اور وہ میرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں۔

فرحان ورک نے جہانگیرترین کے جواب میں کہا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ  ساری مہم خود اپنی کریڈیبلٹی پر چلائی تھی یہ میری سچائی کا ثبوت ہے کہ مجھے کوئی حکم نہیں دیتا۔


جہانگیر ترین کے ردعمل سے قبل سوشل میڈیا پر جاری لڑائی میں پی ٹی آئی کے ہمدرد آپس میں نہ صرف تندوتیز بحث کررہے تھے بلکہ ایک دوسرے پر سنگین الزام تراشی بھی جاری تھی ۔

یہی نہیں اس سوشل میڈیا وار میں دوسری سیاسی جماعتوں کے کارکن اور صحافی بھی شریک ہوئے اور یہ سلسلہ جہانگیر ترین کے ردعمل کے بعد بھی جاری و ساری ہے۔


متعلقہ خبریں