کراچی: دارالصحت اسپتال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا


کراچی: دارالصحت اسپتال کی پہلی منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی تھیں اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی بھی اسپتال پہنچی تھی۔

آتشزدگی کے بعد اسپتال میں موجود عملے کو باہر نکال لیا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ جس کمرے میں لگی اس میں کاغذی ریکارڈ موجود تھا تاہم ریکارڈ کی نوعیت کے بارے  میں فی الحال معلوم نہیں ہوسکا۔

یا درہے کہ دارالصحت وہی اسپتال ہے جس میں چند روز قبل غلط انجیکشن لگنے سے عصمت نامی لڑکی ہلاک ہوگئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں